• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر نئی فلم بننے جارہی ہے جس میں اداکار رنبیر کپور سنجو بابا کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

رنبیر کپور نے سنجے دت کا روپ دھارلیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کا دلچسپ ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

اس فلم میں رنبیر سنجے دت کا روپ دھارے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جبکہ منیشا کوئرالہ بھی اس فلم میں نرگس دت یعنی فلم میں رنبیر کپور کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔

رنبیر کپور نے سنجے دت کا روپ دھارلیا

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور اور منیشا کے علاوہ سونم کپور،دیا مرزا اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

رنبیر کپور نے سنجے دت کا روپ دھارلیا

فلم رواں سال29جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین