ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ جوہری معاہدے پر قائم رہے یا سخت نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے ۔
شہر تبریز میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا اپنی بات پر قائم نہ رہا تو ایرانی حکومت اس کا سختی سے جواب دے گی ۔
حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ جو تاریخی جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹا وہ شدید نتائج بھگتے گا