• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران بجلی غائب

سندھ اسمبلی اجلاس میں کارروائی کے دوران بجلی چلی گئی ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اسمبلی کی کارروائی اندھیرے میں بھی جاری رکھی۔

اس دوران اجلاس میں اپوزیشن نے خوب شور شرابا کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان کے درمیان تکرار ہوئی جو تلخ کلامی تک جا پہنچی۔

لوڈشيڈنگ سے شروع ہونے والی گرما گرمی میں خرم شیر زمان نے پانی کا مسئلہ بھی اٹھادیا ۔

تازہ ترین