• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کو اضافی گیس مل گئی، عوام کو بجلی نہ ملی

کے الیکٹرک کو اضافی گیس مل گئی، عوام کو بجلی نہ ملی

وزیر اعظم کے حکم پر الیکٹرک کو گزشتہ روز اضافی گیس تو مل گئی لیکن شہر میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال میں اب بھی بہتری نہ آسکی ہے۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے کے الیکٹرک کو چالیس ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہم کردی گئی ہے۔

گیس کی فراہمی کے بعد کے الیکٹرک کی جانب سے دعویٰ کیے گئے کہ شہر میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال میں بہتری آئے گی لیکن مختلف علاقوں میں مرحلہ وار لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

کراچی کے لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں لیاقت آباد، سی ون ایریا، ناظم آباد، پاپوش نگر، رضویہ سوسائٹی شامل ہیں جہاں 10سے 12گھنٹوں کی لوڈشیئڈنگ جاری ہے۔

نیو کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ کراچی، بفرزون، غریب آباد، محمود آباد، منظور کالونی اور اسکیم 33 میں 6 گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

کے الیکٹرک نے گیس ملنے پر مزید پانچ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ڈیمانڈ کے مطابق مطلوبہ گیس کی مقدار فراہم کردی گئی ہے۔

تازہ ترین