• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بلند ترین سطح برقرار

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بلند ترین سطح برقرار

اسٹیٹ بینک کے نوٹس لینے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر برقرار ہے جو 118 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہا ہے جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق دو روپے 88 پیسے پر پہنچ چکا ہے۔

ذرائع ایکسچینج کمپنیز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مسلسل مہنگا ہونے پر اسٹیٹ بینک نے نوٹس لیا تھا جس پر گذشتہ روز مرکزی بینک حکام اور ایکسچینج کرنسی کے عہداران کے ساتھ اجلاس بھی ہوا جس مین مرکزی بینک نے ڈالر مہنگا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی طلب کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہورہا ہے جس پر مرکزی بینک حکام نے ضرورت پڑنے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

کرنسی ایکسچینج کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 118 روپے 50 پیسے کی سطح پر ہی فروخت ہورہا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 115 روپے 62 پیسے کی سطح پر ہی برقرار ہے ۔

تازہ ترین