کراچی کے رہائشی علاقوں کے برعکس صنعتی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
آل کراچی انڈسٹریل فورم کے چیرمین جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اقدامات کے بعد7 صنعتی زونز میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے لیکن پانی کی سپلائی تاحال بند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی کی فراہمی کا مسئلہ صوبائی حکومت نے حل کرنا ہے۔