• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پارلیمنٹ بھی کاسٹنگ کاؤچ سے آزاد نہیں، رینوکا چوہدری

بھارتی پارلیمنٹ بھی کاسٹنگ کاؤچ سے آزاد نہیں، رینوکا چوہدری

کانگریس پارٹی کی بھارتی رکن پارلیمان رینوکا چوہدری کا پٹنہ سے ہنگامہ خیز بیان سامنے آگیا، کہا کہ صرف فلم انڈسٹری ہی نہیں پارلیمنٹ بھی کاسٹنگ کاؤچ سے آزاد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاسٹنگ کاؤچ ہر شعبے میں ہے اور یہی کڑوا سچ ہے، یہ نہ سوچیں کہ پارلیمان یا دفاتر کاسٹنگ کاؤچ سے محفوظ ہیں، وقت آگیا ہے کہ بھارت اُٹھ کھڑا ہو اور بولے ’’می ٹو‘‘۔

رینوکا چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کا استحصال کوئی آج کی بات نہیں، ایسا ہمیشہ سے ہوتا آ رہا ہے، صرف فلم انڈسٹری کو نشانہ بنانا درست نہیں، وہاں کم از کم روزگار تو ملتا ہے۔

رینوکا چوہدری نے بی جے پی حکومت اور بہار حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ بھارت میں آج کل خواتین گھروں سے باہر خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں۔

تازہ ترین