• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آؤٹ کرنے کیلئے تیار



پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آئوٹ کرکے مجھے بہت خوشی ہوگی۔



عامر خان کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آؤٹ کرنے کیلئے تیار

پی ٹی آئی چیئرمین نے لندن میں ایک اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ عامر خان میں آپ کو دعوت دوں گا اور چاہوں گا کہ ہمارے کرپٹ سیاستدانوں کو ایک ایک کرکے تمہارے ساتھ باکسنگ رنگ میں اتاروں ۔

اس دوران عمران خان نے عامر خان کو کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف ان کی مہم کا حصہ بننے کی دعوت بھی دی تھی۔

برطانوی باکسر نے پی ٹی آئی سربراہ کی دعوت قبول کرلی ہے اور کہا ہے کہ وہ بھی پاکستان میں موجود کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آئوٹ کرکے خوش ہوں گے ۔

عامر خان نے حال ہی میں اپنے کینیڈین حریف فل لوگریکو کوصرف 40سکینڈ میں ناک آئوٹ کردیا تھا۔انہوں نے حریف باکسر پر لگاتار حملے کئے کہ وہ لڑکھڑا گیا اور ہار مان لی۔

عامر خان کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آؤٹ کرنے کیلئے تیار

اس سے قبل برطانوی باکسر مئی 2016ء میں لاس ویگاس میں کنیلوالواریز سے ناٹ آئوٹ ہونے کے بعد باکسنگ رنگ سے دور ہوگئے تھے۔

تازہ ترین