• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 24 اپریل ، 2018

سنجے دت کی زندگی کی کہانی’سنجو‘


بالی وڈ میں بہت سے مشہورلوگوں کی زندگیوں کوبائیوپک کی شکل میں پردے پرپیش کیا گیا لیکن اس بارجوبائیوپک سلوراسکرین پرلوگ دیکھیں گے وہ کسی اورکی نہیں بلکہ خودبالی وڈ کے میگااسٹارسنجے دت کی زندگی کی کہانی ہے جس میں سنجے دت کی زندگی کے ’مختلف شیڈز‘ پیش کئے گئے ہیں۔

سنجے دت کی زندگی کی کہانی’سنجو‘

سپرہٹ ’منابھائی‘ سیریزکے راج کمارہیرانی،ڈائریکٹروندوونود چوپڑا اورفوکس اسٹاراسٹوڈیوزکی مشترکہ پیشکش فلم ’سنجو‘ کے ٹیزرنے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی اور اب تک ہزاروں افراد ٹیزردیکھ چکے ہیں اورٹیزردیکھنے والوں کی تعداد مسلسل تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

سنجے دت کے مختلف روپ اوراسٹائلز کورنبیر کپورنے کچھ ایسی مہارت سے پیش کیا ہے کہ لوگوں کویقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ یہ سنجے دت نہیں بلکہ رنبیر کپورہیں۔

سنجے دت کی زندگی کی کہانی’سنجو‘

بات چیت کا انداز،چال ڈھال اورتاثرات میں بطوراداکار رنبیر کپورنے کما ل کردکھایا ہے اوراگرفلم باکس آفس پرکامیابی کے جھنڈے گاڑسکی توبلاشبہ اس میں بڑا ہاتھ رنبیرکپورکا ہوگا۔فلم کے میک اپ اورکاسٹیوم ڈپارٹمنٹ کے کام کی تعریف نہ کرنا بھی زیادتی ہوگی۔

سنجو کی ٹیگ لائن ’ایک شخص ۔کئی زندگیاں‘ ہی سنجے دت کی زندگی کے اتارچڑھاؤ بیان کررہی ہے۔ٹیزرکی شروعات میں سنجے دت کوجیل سے باہر آتے اوریہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنا لائف فل سانپ سیڑھی کا بورڈ ہے۔کبھی اپ تو کبھی ڈاؤن۔

سنجے دت کی زندگی کی کہانی’سنجو‘

ٹیزر میں 22سال کی عمر میں منشیات کے استعمال سے سنجے کی زندگی کولاحق خطرات سمیت زندگی کے مختلف ادوارکودکھایا گیا۔انوشکا شرما،دیا مرزا،منیشا کوائرالہ اورپریش راول نے بھی ’سنجو‘ میں اہم کردارادا کئے ہیں۔

رنبیرکپور کا ’سنجو‘ کے بارے میں کہنا تھا کہ سنجے دت جیسے آئیکون کا کردارنبھانا میرے لئے بڑا اعزازہے اوراس کردارکوادا کرکے مجھے بہت مزہ آیا۔

فلم ’سنجو‘29جون کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔