• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج

کراچی، جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج

کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں نے ایک ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج ہونے اور الاؤنسز نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا اور او پی ڈی بند کردی۔

جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور 4 گھنٹے کے لیے او پی ڈی بند کردی گئی، احتجاج ڈاکٹر عثمان کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے اور مطالبات کی منظوری کے لیے کیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق پولیس اہلکار طارق نے گزشتہ روز ڈاکٹر عثمان کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

اوپی ڈی بند ہونے سے اسپتال آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ینگ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں انھیں ہیلتھ اور دیگر الاؤنسز کم دیے جارہے ہیں۔

چار گھنٹے او پی ڈی بند رکھنے کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کردیا۔

تازہ ترین