سمندر کے پانی میں پکنک منانے کا مزہ الگ ہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اگر جھولے بھی مل جائیں تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
فلپائنز کے جزیرے پر ایک ایسا ہی انوکھا پارک قائم کیا گیا ہے جو پانی پر تیر رہا ہے۔
یونیکورن آئی لینڈ نامی یہ پارک ایشیا کا سب سے بڑا پانی پر تیرتا ہوا پارک ہے جو تقریباً 4ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
سلائیڈنگ سمیت ہوا سے بھرے مختلف جھولوں پر مشتمل یہ پارک چند روز قبل کھولا گیا ہے جو نہ صرف مقامی بلکہ مختلف ممالک سے آنے والے سیاحوں کی بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔