• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنج فٹبال،سوئی ناردرن کیخلاف کے الیکٹرک کو حیران کن شکست

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) خان ریسرچ لیبارٹریز نے نیشنل چیلنج کپ فٹ بال میں سوئی سدرن گیس کو 3-0 کی جبکہ ایس این جی پی ایل نے کے الیکٹرک کو 1-0 کی اپ سیٹ شکست دی۔ آل برادرز اسٹیڈیم ملیر میں کے آر ایل اور ایس ایس جی پی کے درمیان مقابلہ یکطرفہ رہا۔ 13ویں منٹ میںکے آر ایل کے عمیر علی نے پہلا گول اسکور کیا۔ اظہار اللہ اور ذیشان صدیقی نے پہلے ہاف کے اختتام سے کچھ دیر پہلے گول کرکے برتری 3-0 کردی جو آخر تک قائم رہی۔ ایس ایس جی سی کے محمد ایاز کویلو کارڈ دکھایا گیا۔ کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم پر دوسرے میچ میں کے الیکٹرک کے خلاف ایس این جی پی ایل نے حیران کن کارکردگی فتح حاصل کی۔ میچ کا واحد گولدوسرے ہاف میں گول جاوید نے60 ویں منٹ میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔
تازہ ترین