• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹرنز کرکٹرز کمیوٹنی کو ایک ساتھ رکھنا بڑا کارنامہ ہے،گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نےاپنی بیسویں سالگرہ کے موقع پرکراچی جیم خانہ میں تقریب کا اہتمام کیا۔مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد زبیر تھے۔ ٹیسٹ کرکٹرز یونس خان، معین خان، وسیم باری، شعیب محمد، صادق محمد، سکندر بخت ، جلال الدین اور اعجاز فقیہہ کے علاوہ کھیلوں کی ممتاز شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی وی سی اے کے بانی اراکین ڈاکٹر محمد علی شاہ، اقبال عمر، شاہد اسرار اور بشیر احمد کے ایوارڈز ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویٹرنز کرکٹ نے پوری کمیونٹی کو ایک ساتھ رکھا ہوا جو بڑا کارنامہ ہے۔مصباح الحق کو بھی ویٹرنز کرکٹ میں لے آئیں۔ چیئرمین مین پی وی سی اے فواد اعجاز خان کا کہنا تھا کہ بیس سالہ دور میں سب سے بہترین لمحہ بھارتی ویٹرنز کیساتھ پاکستان میں سیریز کھیلنا تھا۔ ندیم عمر نے کہا کہ ویٹرنز کرکٹ نے سب کھلاڑیوں کو جوان رکھا ہوا ہے۔ اختتام پر ویٹرنز کرکٹ کے منتظمین کوشیلڈز دی گئیں۔
تازہ ترین