• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس میں 505 پوائنٹس کا اضافہ، 45800 کی نفسیات حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس میں  505 پوائنٹس کا اضافہ، 45800 کی نفسیات حد بحال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی رہی۔ 100 انڈیکس میں505پوائنٹس کے اضافے سے 45800کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں 83 ارب 15 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا۔ کاروباری حجم بھی گزشتہ روز کی نسبت36.99 فیصدزائد رہا جبکہ63.10فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 45911 پوائنس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپوں نے سرمایہ کاری سے گریز کیا جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 504.74 پوائنٹس اضافے سے 45876.70پوائنٹس پر بند ہوا۔ماہرین کے مطابق منگل کو غیرملکی سرمایہ کاروں نے نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی جس کے نتیجے میں ایک بڑی تیزی دیکھنے میں آئی۔مجموعی طور پر 393کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 248کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 127 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 83ارب 15کروڑ 49لاکھ 11ہزار 401 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 94کھرب 49ارب 15 کروڑ 37لاکھ 30ہزار 976 روپے ہو گئی ۔منگل کو 15کروڑ 42 لاکھ 82 ہزار 510 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوپیرکی نسبت 4کروڑ 16لاکھ 67ہزار 190شیئرززائدہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت 52.33 روپے اضافے سے 2207.33 روپےرہی۔

تازہ ترین