• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ لائف کو2017 میں101ارب روپے سے زائد مجموعی پریمیم حاصل ہوا

اسٹیٹ لائف کو2017 میں101ارب روپے سے زائد مجموعی پریمیم حاصل ہوا

اسلام آباد (پ ر) اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے اپنا 26واں سالانہ کنونشن اسلام آباد میں منعقد کیا جس کا افتتاح کارپوریشن کے چیئرمین شعیب میر نے کیا۔ کنونشن کا انعقاد پاکستان میں بیمہ زندگی کے کاروبار میں ریکارڈ اہداف کے حصول اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کیا گیا۔ شعیب میر نے کارپوریشن کے ملازمین کو مبارکباد دی اور اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہم نے سال 2017میں 101ارب روپے سے زائد مجموعی پریمیم کے حصول کے ساتھ پاکستان میں ’’ٹرپل اے‘‘ ریٹ کی حامل واحد بیمہ زندگی کی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

تازہ ترین