• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی کا بل اپوزیشن کی ترمیم کےساتھ قائمہ کمیٹی میں منظور

ایمنسٹی کا بل اپوزیشن کی ترمیم کےساتھ قائمہ کمیٹی میں منظور

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی اپوزیشن کی ترامیم کیساتھ منظوری دیدی ، تین بلز میں ترامیم کے ساتھ اور ایک بل کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی ، کمیٹی نے تین بلز ملکی اثاثہ جات کو ظاہر کرنے ، غیر ملکی اثاثہ جات کو ظاہر کرنے اور وطن لانے اور انکم ٹیکس ترمیمی بل میں ترامیم کی سفارش کی جبکہ تحفظ معاشی اصلاحات بل کی منظوری دے دی۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فاروق نائیک کی زیر صدارت ہوا ۔کمیٹی نے ملکی اثاثہ جات رضاکارانہ ظاہر کرنے کے بارے بل 2018 کی تمام شقوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد ترامیم کیساتھ بل منظور کرلیا۔ وزیر مملکت خزانہ رانا افضل نے کہا کہ اس بل کو لانے کا مقصد ٹیکس نیٹ ورک کو بڑھانا ہے یہ ایک اسکیم ہے ۔ رکن کمیٹی سینیٹر محمد اکرم نے کہا کہ بہت سے لوگ غیر قانونی کاروبار کے ذریعے اربوں روپے کماتے ہیں، ایف بی آر ان کو ٹیکس کے دھارے میں لانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

تازہ ترین