• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت پٹرولیم میں تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر ختم

وزارت پٹرولیم میں تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر ختم

اسلام آباد( عاطف شیرازی) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی ایس او سمیت وزارت پٹرولیم کے ذیلی اداروں میں تھرڈ پارٹی کنٹریکٹرختم، تمام ملازمین کو مستقل کرنے کی سفارش کردی۔کمیٹی نے تھرڈ پارٹی کنٹریکٹرز کو کی گئی ادا ئیگیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔پی اے سی کااجلاس چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں وزارت پٹرولیم کے مالی سال 2016-17 کے آڈٹ اجلاس کا جائزہ لیا گیا۔آڈ ٹ حکام نےبتایاکہ پی ایس او نے ایک ریکروٹنگ کمپنی میسرز (ہیومن ریسورس سروسز) کو ٹھیکہ دیا اور پیپر ا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمپنی کے کنٹریکٹ میں 11 سال کی توسیع کردی گئی جس سے ادار ے کو 42 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

تازہ ترین