• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر میں تعینات نان کیرئیر سفیر شہزاد احمد کی مدت ملازمت میں دوسری با ر توسیع

اسلام آباد ( ارشد وحید چوہدری) نواز شریف کی طرف سے سیاسی بنیادوں پر قطر میں تعینات نان کیرئیر سفیر شہزاد احمد کی مدت ملازمت میں دوسری بار توسیع کر دی گئی ہے، 2014 سے تعینات پاکستانی سفیر برطانوی شہریت کے حامل ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ شہزاد احمد بینکر تھے جنہیں 20 فیصد نان کیرئیر کوٹے پہ قطر میں سفیر لگایا گیا تھا،جنگ ،جیو نیوز کو معتبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ نواز شریف کی طرف سے 2014 میں قطر میں تعینات کیے گئے نان کیریئر سفیر شہزاد احمد کی مدت ملازمت میں ایک بارپھرتوسیع کر دی گئی ہے، تقرری کی معیاد دوسری بار مارچ 2018 میں ختم ہو ئی تو مسلسل دوسری بار ایک سال کی توسیع مل گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد احمد کےخاندان کا شریف فیملی سے قریبی تعلق ہے جس کے باعث نواز شریف نے بطور وزیرا عظم ان کی تقرری کی تھی ،وہ ناصرف نان کیرئیر ہیں بلکہ برطانوی شہریت بھی رکھتے ہیں ، نا ن کیرئیر شخص کی بطور تقرری اور مدت میں بار بار توسیع سے سفارتی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔
تازہ ترین