• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی کو کھوٹے سکے جمع کرنے کا شوق ہے،سعید غنی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو کھوٹے سکے جمع کرنے کا شوق ہے۔ یہ کھوٹے سکے عام انتخابات میں نہیں چلیں گے بلکہ یہ کھوٹے سکے عمران نیازی کی جھولی میں چھید کر دیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ بات ان لوگوں کے لئے باعث شرم ہونی چاہیے جن کو عمران نیازی وکٹ کہتے ہیں۔ وکٹ جب گرتی ہے تو میدان سے باہر نکل جاتی ہے اور پھر سیریز میں واپس کھیلنے نہیں آتی۔ جو لوگ عمران نیازی کے سبز باغ سے متاثر ہوئے تھے وہ ان سے راستے الگ کر رہے ہیں۔ اب عمران نیازی کے پاس سیاسی بھگوڑ ے کرپٹ مافیا کی باقیات اور شاہ محمود قریشی جیسے سیاسی خانہ بدوش رہ گئے ہیں۔ لگتا ہے عام انتخابات سے پہلے ہی عمران نیازی کا ٹائیٹینک ڈوب جائے گا۔
تازہ ترین