• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹاگرام نے ’ڈیٹا ڈاؤن لوڈ‘ فیچر متعارف کرادیا

انسٹاگرام نے ’ڈیٹا ڈاؤن لوڈ‘ فیچر متعارف کرادیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کو ایپلی کیشن پر موجود اُن کے ڈیٹاپرمزید کنٹرول دینے کے لئے ’ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ‘ فیچر متعارف کرادیا ہے۔

انسٹاگرام نے ’ڈیٹا ڈاؤن لوڈ‘ فیچر متعارف کرادیا

اس فیچر کے مدد سے کوئی بھی صارف انسٹاگرام پر اپ لوڈ اپنی تصاویر، ویڈیوز، اسٹوریز، پروفائل انفو، کمنٹس اور پیغامات سمیت تمام مواد کی کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکے گا۔

انسٹاگرام کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ فیچر ویب سائٹ پر دستیات ہےتاہم آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے ذریعے رسائی میں کچھ وقت لگے گا۔

انسٹاگرام نے ’ڈیٹا ڈاؤن لوڈ‘ فیچر متعارف کرادیا

ڈیٹا ڈاؤن لوڈ فیچر تک رسائی کے لئے آپ کو اپنے ڈیسک ٹاپ براؤزر میں انسٹاگرام کی ویب سائٹ کھولنی ہوگی،جہاں سے اپنے پروفائل میں جاکر ’Privacy and Security ‘سلیکٹ کرکے پیچ کو اُس وقت تک اسکرول ڈاؤن کریں کہ ’Data Download‘ سیکشن میں آجائیں، پھر ’Request Download‘ کو کلک کریں۔

اس کے بعد انسٹا گرام آپ کے تمام ڈیٹا تک رسائی کے لئے ای میل ایڈریس پوچھے گا اور 48 گھنٹوں کے دوران آپ کو ڈاؤن لوڈ لنک بھیج دیا جائے گا، جس کی مدد سے آپ اپنے ڈیٹا کی کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

تازہ ترین