• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے کی درخواست

سندھ کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے کی درخواست، نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ نے صوبہ سندھ کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے سے متعلق دائر درخواست پر فریقین کو 8 مئی کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے سے متعلق درخواست شہری عظمت ولی نے دائر کررکھی ہے۔

دوران سماعت درخواست گزار کا کہناتھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داریوں میں ناکام ہو چکی ہیں، موجودہ نظام کے تحت سندھ کی حالت نہیں بدلی جا سکتی لہٰذا سندھ کو 7 آزاد ریاستوں میں تقسیم کیا جائے۔

جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے درد دل کے ساتھ درخواست دائر کی ہے لیکن بہت سے معاملات سیاسی ہوتے ہیں، ملک کے حالات نازک ہیں، بدقسمتی سے ہم ایک دوسرے سے بدگمانی کا شکار ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کبھی کبھی زیادہ ریاستیں بنانے سے معاملات دوسری طرف بھی چلے جاتے ہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی، درخواست میں سیکریٹری داخلہ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ اوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین