• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی گئی فوزیہ دم توڑ گئی

سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی گئی فوزیہ دم توڑ گئی

لاہورکے علاقے بیگم کوٹ شاہدرہ میں مبینہ طور پر سسرالیوں کی جانب سے آگ لگانے کے واقعہ میں زخمی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔

بیگم کوٹ کی 27 سالہ فوزیہ کو گزشتہ روزاسپتال لایا گیا تھا جہاں اس نے نزعی بیان دیا کہ دو دن پہلے اس کے شوہر نے ساس سے معافی مانگنے کا کہا تھا جس پر وہ سسرال گئی تو اس کی ساس جیٹھانی اور دیوروں نے تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔

خاتون کئی گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی جس کے بعد اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے شوہرکو گرفتار کرلیا ہے۔

تازہ ترین