• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وزیراعلیٰ سندھ صوبے کا نقصان کرکے آگئے، مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے نئی مردم شماری کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے سوال کیا کہ پاکستان کا کون سا علاقہ ہے جس کے لوگ کراچی میں نہیں بستے؟

ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں کو مردم شماری میں شمار ہی نہیں کیا گیا۔

پی ایس پی کے سربراہ نے مردم شماری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا مطالبہ کردیا۔

مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مشترکہ مفادات کونسل میں اپنے صوبے کا نقصان کرکے دستخط کر کے آگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی آبادی لاہور کے مقابلے میں ڈیڑھ فیصد کیسے بڑھی؟اس حوالے سے نادرا کا ریکارڈ نکال لیں، ریکارڈ جھوٹ نہیں بولتا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ، سندھ کے بڑے تھے، انہیں مشترکہ مفادات کونسل میں اس مقدمے کو لڑنا چاہیے تھا،مگر وہ خوشی خوشی مردم شماری نتائج کی توثیق کر کے آگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنے صوبے کا نقصان کرکے دستخط کرکے آگئے ،میں اس عمل کو تنگ نظری کہوں گا،آبادی کم ہونے سے سندھ کو نقصان ہوگا اور پیسے کم ملیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کیوں خاموش ہے، وزیراعلیٰ اس پر بات کیوں نہیں کرتے، ہم نے کراچی والوں کی آواز بنتے ہوئے دستاویز جمع کرائی ہیں، مردی شماری کا الیکشن سے تعلق نہیں ہوتا۔

تازہ ترین