• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پر امریکا دلچسپی ، کینیڈا تحقیق کررہا ہے:وزیر داخلہ

سی پیک پر امریکا دلچسپی ، کینیڈا تحقیق کررہا ہے:وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں کہ سی پیک پاک چین دوستی کا گلوبل برینڈ بن گیا ہے، امریکاکی بڑی دلچسپی ہے کہ سی پیک میں کیا ہو رہا ہے، جبکہ کینیڈا میں اس پر تحقیق شروع ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں سی پیک سے متعلق 5 سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ چین پاکستان کی خوشحالی چاہتا ہے، ترقی کے لیے ماضی کی عادتیں ترک کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی سیاست نہیں اکنامک آئیڈیالوجی کی صدی ہے، بھارت ہماری اقتصادی اصلاحات کی پیروی کرتا رہاہے۔

وزیر داخلہ نے سوال کیا کہ کیا ہمارے سیاسی نظام میں نقص ہے جو پاکستان کا کوئی بھی وزیراعظم 5 سال پورے نہیں کر پایا؟

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے، سی پیک پاکستان کو رائزنگ پاکستان کی طرف لے کر جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے بعد پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے محفوظ منزل کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ گوادرمیں ایشیاکی اسمارٹ پورٹ بن رہی ہے، دشمن سی پیک کی کامیابی نہیں چاہتا۔


تازہ ترین