• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نےنگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام پیش کر دیے

جماعت اسلامی نےنگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام پیش کر دیے

جماعت اسلامی کی جانب سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نام پیش کر دیےگئے۔

پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کے لیے لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،جس میں حزب اختلاف کے پارلیمانی لیڈرزنے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کی جبکہ جماعت اسلامی کے رہنما وسیم اختر اور ق لیگ کے سردار وقاص موکل نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں نگراں وزیر اعلیٰ کے ناموں پر غور کیا گیا، جماعت اسلامی نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نام پیش کردیے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے جو نام پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے پیش کیے گئے ان میں خضرحیات گوندل اور جسٹس (ر) میاں اللہ نواز شامل ہیں۔

تازہ ترین