• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤ انوار ماورائے عدالت قتل کا ذمہ دار، عمل دہشت گردی قرار

راؤ انوار ماورائے عدالت قتل کا ذمہ دار، عمل دہشت گردی قرار

جے آئی ٹی نے راؤ انوار کو نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے اس عمل کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار نے نقیب اللہ اور دیگر کو ماورائے عدالت قتل کیا ۔

ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرلی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران و اہل کاروں کا عمل دہشت گردی ہے ، نقیب اللہ اور دیگر افراد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماورائے عدالت قتل کو تحفظ دینے کے لیے میڈیا میں جھوٹ بولا گیا۔ واقعے کے بعد راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شواہد ضائع کیے۔

رپورٹ کے مطابق راؤ انوار اور دیگر ملزمان نے اپنے اختیارات کا بھی ناجائز استعمال کیا۔ملزمان کا مقصد اپنے دیگر غیر قانونی اقدامات کو تقویت اور دوام پہنچانا تھا۔

تازہ ترین