• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید سہولیات سے آراستہ انڈے کی شکل کا پورٹیبل گھر



یوں توآپ نے جدید طرز کی سہولیات سے آراستہ خوبصورت گھر دیکھے ہی ہوں گے لیکن کسی گھر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہوئے شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

جدید سہولیات سے آراستہ انڈے کی شکل کا پورٹیبل گھر

سلواکیہ کی ایک کمپنی نے منفرد طرز کا پورٹیبل گھر متعارف کرا دیا ہے، جسے آپ با آسانی ایک جگہ سے دوسرے جگہ بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کرسکتے ہیں۔

یہ پورٹیبل گھر جسے انڈے کی شکل کا گھر بھی کہا جا رہا ہے، میں سنگل اور ڈبل بیڈ، کیچن، ٹوائلٹ، شاور، چھوٹے کبرڈکی سہولیات موجود ہے ۔

جدید سہولیات سے آراستہ انڈے کی شکل کا پورٹیبل گھر

یہ گھر خود 750واٹ ونڈ ٹربائن اور 880واٹ سولر پینل کے ذریعے توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے اس چھوٹے گھر کونہ صرف روشن کیا جا سکتا ہے بلکہ الیکٹرک کار تک کو چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

سلواکیہ کمپنی کے مطابق اس ایکو کیپسول یعنی چھوٹے گھر کو ہاؤس صارفین صرف 1لاکھ ڈالر میں آن لائن آرڈر بھی کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین