• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، تیل کے کنویں میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

انڈونیشیا، تیل کے کنویں میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں تیل کے ایک کنویں میں آگ لگنے سے اٹھارہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے،۔

آگ لگنے کے بعد کنویں سے دو سو تیس فٹ بلند آگ کے شعلے نکلتے دیکھے گئے۔

حکام کے مطابق آگ بدھ کی صبح صوبے آچے کے شمال مغربی علاقے میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے تیل کے کنویں میں لگی۔

آگ نے نزدیکی گھروں اور درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کنویں میں آگ ممکنہ طور پر سگریٹ کی وجہ سے لگی۔

فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

تازہ ترین