• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا کے پی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا کے پی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے آئندہ ہفتے خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ اختلافات کی وجہ سے نہیں بلکہ اچھی نیت سے کیا ہے کیونکہ ایم ایم اے کی بحالی کے بعد کے پی کے میں مخلوط حکومت سے علیحدگی وقت کا تقاضا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے بعد حکومت کو کمزور کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے اور علیحدگی کے بعد بھی ہرمشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ ہوں گے۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت رہی ہے اور جماعت اسلامی کے پاس وزارت بلدیات و خزانہ رہی ہیں۔

تازہ ترین