• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



برگر کانام سنتے ہی اکثر افراد کے منہ میں پانی آجاتا ہے اور اگر یہ مفت مل جائے تو پھر کیا ہی کہنے۔

’پانچ کلو وزنی برگر وہ بھی مفت‘

آسٹریلیا کے شہر’ڈراون‘ میں قائم ایک ریسٹورنٹ نے خوش خوارک افراد کو مفت برگر کھانے کی دعوت دی ہے، جسے صرف چندمنٹ میں ختم کرنا ہوگا اورنہ کھانے کی صورت میں75ڈالربِل دینا پڑے گا۔

’سپر سپریم‘نامی اس 40 سینٹی میٹر اونچے اور 5 کلو وزنی اس برگر کو 2 کلو گوشت، ایک کلو چیز،2 درجن انڈوں،سلاد کے پتوں،پائن ایپل ، بن اور مختلف ساس سے تیار کیا گیا ہے۔

’پانچ کلو وزنی برگر وہ بھی مفت‘

ہیپی ہرٹس نامی ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ اس چیلنج میں درجنوں افراد حصہ لے چکے ہیں لیکن اب تک کوئی بھی مونسٹر برگر چیلنج جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین