• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملالہ کی زندگی کے گرد گھومتا تھیٹر

جرمن دارالحکومت برلن کے وسطی علاقے میں واقع آٹڑے میوزک تھیٹر میں پاکستانی قوم کی بیٹی اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی کے گرد گھومتا تھیٹر منعقد کیا گیا، جس میں لوگوں نے اپنی خاص دلچسپی کا اظہار کیا۔

'ملالہ 'نامی اس تھیٹر پلے میں جرمن زبان میں پرفارمنس پیش کی گئی اور اداکاروں نے ملالہ کی زندگی کو ڈرمائی انداز میں کیا، جسے دیکھنے کے لئے تھیٹر میں 150سے زائد افراد موجود تھے جن میں بچوں کی تعداد زیادہ تھی ۔

اس تھیٹر ڈرامے میں ملالہ یوسفزئی کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا۔

ملالہ کی زندگی کے گرد گھومتا تھیٹر

اس موقعے پر بچوں کے لئے ایسی کتابیں بھی رکھی گئیں جس میں ملالہ کی کہانی بھی پیش کی گئی اور پاکستانی ثقافت کے بارے میں بھی دلچسپ انفارمیشن موجود ہے ۔

تازہ ترین