• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی روسی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

آرمی چیف کی روسی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ روس کے دوسرے روز روسی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی و استحکام ، دو طرفہ سیکورٹی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

جنرل گراسیموف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف کی اور کہا کہ روس افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

آرمی چیف کی روسی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ روس افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ہر اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے ، افغانستان میں قیام امن کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا ، پاکستان سرد جنگ کے اثرات سے نکلنا چاہتا ہے ، جنوبی ایشیا میں سرد جنگ کے اثرات اب تک موجود ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں رکھتا ، پاکستان علاقائی تعاون کے فریم ورک میں پیش رفت کےلیے کام جاری رکھے گا۔

تازہ ترین