• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت سیریز معاہدے کی حیثیت تنازعات کمیٹی طے کریگی، سیٹھی

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ پاکستان اور بھارتی بورڈز کے درمیان معاہدے کی قانونی حیثیت کیا ہے۔ ہمارے خیال میں یہ معاہدہ قانونی ہے جبکہ بھارت کا موقف اس کے برعکس ہے۔ اس بات کا فیصلہ اب غیر جانب دار ٹریبونل کو اکتوبر میں کرنا ہے۔ وہ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری امیتابھ چوہدری کے بیان پر ردعمل دے رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی قانونی معاہدہ نہیں طے پایا ہے۔ بدھ کو کول کتہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کہتی ہے کہ پاکستان کا کیس بلاجواز ہے تو ہم نیا فیو چر ٹور پروگرام مان لیں گے۔ ایف ٹی پی کو ہم نے ٹریبونل کے فیصلے سے مشروط کررکھا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ 2021 میں آئی سی سی ،چیمپئنز ٹرافی کو بیس اوورز ٹورنامنٹ کرانا چاہتی ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ جب یہ معاملہ بورڈ میٹنگ میں آئے گا اور جو فیصلہ اکثریتی ہوگا ہم اسے مان لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان بھارت کا کوئی میچ نہیں ہے جس پر ہم نے اعتراض کیا ہےاور یہ معاملہ آئی سی سی نے ٹریبونل کے فیصلے سے مشروط کردیا ہے۔ میڈیا نے نجم سیٹھی سے بعض سوالات آف دی ریکارڈ پوچھنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ کوئی بات آف دی ریکارڈ نہیں ہوتی۔ 
تازہ ترین