• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے سی سی اے انتخابات کی لابنگ،صدر کیلئے سخت مقابلہ متوقع

کراچی(عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) کراچی ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات سے قبل ہم خیال گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے۔اہم ذمے دار اور کے سی سی اے عبوری کمیٹی کے سابق رکن آصف علی خان نے گروپ سے علیحدگی اختیار کرکےٹیسٹ امپائر ریاض الدین سے راہیں جدا کر لی ہیں۔ یہ صورتحال پروفیسر اعجاز فاروقی کے لئے حوصلہ افزا ہے کیوں کہ آصف علی خان اورریاض الدین ہم خیال گروپ کو متحرک کرنے کے لئے گذشتہ کئی مہینوں سے کام کررہے تھے۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پروفیسر اعجاز فاروقی اور ندیم عمر کے دوران کے سی سی اے کے انتخابات میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے دونوں جانب سے لابنگ ہورہی ہے لیکن سات زون کے21 ووٹرز کا کردار اہم ہوگا۔دونوں صدر کے عہدے کے لئے امیدوار ہیں ۔ جبکہ سیکریٹری کے لئے ہم خیال گروپ کے شفیق کاظمی امیدوار ہیں۔ ہم خیال گروپ کے ایک اور اہم ذمے دار علی حسین بھی ناراض ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک کے سی سی اے کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔ پروفیسر اعجاز فاروقی گذشتہ چھ سال سے کراچی ریجن کے صدر ہیں۔ گذشتہ گورننگ بورڈ میں اس ریجن کی نمائندگی بطور کراچی ریجن صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے 2 مئی 2014ء سے 8اگست 2017ء تک کی۔ کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کے موجودہ صدر اس بار بھی کراچی ریجن کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اعجاز فاروقی کا کہنا ہے کہ ہماری انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی پھیلائی گئی ڈس انفارمیشن مہمدم توڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں سلیکشن میں غیر ضروری مداخلت سے گریز کیا۔ ٹیموں کا انتخاب میرٹ پر کیا۔ کراچی کے کھلاڑیوں کی حقوق کے لئے آواز اٹھائی۔
تازہ ترین