• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

ڈیوین جانسن دی راک کے گھر ننھی پری کی آمد


لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) نامور ہولی وڈ اداکار اور مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ڈیوین جانسن المعروف’دی راک‘ یوں تو ہمیشہ ایکشن میں ہی دکھائی دئیے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک کیوٹ پکچران کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔

ڈیوین جانسن دی راک کے گھر ننھی پری کی آمد

راک بیٹی کے باپ بن گئے ہیں جس کا نام انہوں نے ٹیانا جیا رکھا ہے ۔اپنی بیٹی کو سینے سے لگائے ہوئے راک نہایت جذباتی دکھائی دے رہے ہیں اوراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راک نے لکھا کہ وہ اپنی بیٹی ٹیانا سے ہمیشہ پیار کرینگے اور اس کا خیال رکھیں گے ۔

ڈیوین جانسن دی راک کے گھر ننھی پری کی آمد

راک کے مداح ان کی پوسٹ پرمبارکباد دیتے ہوئے ننھی پری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے رہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین