• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
انوشکا شرما نے ’نانی‘کا روپ دھار لیا

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی متوقع آمد کی خوشخبری نے جہاں بھارت کو ماموں بنا دیا وہیں اب انوشکا شرما بھی نانی بن گئی ہیں۔ جی ہاں،بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایک کمرشل کے لئے نانی کا روپ دھار لیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔اداکارہ نے اس کمرشل میں کردار کیلئے اپنے بالوں کو رنگ کر کے سفید کیا ہے اور اپنی آنکھوں پر ایک چشمے کا بھی اضافہ کیا ہے جس میں وہ 65برس کی نانی لگ رہی ہیں۔اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب انہیں اس کمرشل کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا تو انہوں نے یہ سوچ کر ہاں کر دی کہ اس میں پرفارمنس کا مارجن زیادہ ہے اسی لئے انہوں نے جوانی میں ہی بوڑھی عورت کا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی اب یہ انکے پرستاروں پر منحصر ہے کہ وہ انہیں اس روپ میں پسند کرتے ہیں کہ نہیں۔

تازہ ترین