• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلے اور دیگر مقدمات میں نامزد 13 ملزمان عدم ثبوت پربری

حیدرآباد (بیورورپورٹ) 4thایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد نے پو لیس مقابلے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، ڈکیتی اور مضر صحت مین پو ری رکھنے کے الگ الگ مقدمات میں نامزد اور گرفتار 13ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فورتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآبا د نے حالی روڈ تھانے میں درج پو لیس مقابلے اور مین پوری رکھنے کے مقدمے میں نامزد10ملزمان شاکر، عرفان ،لیاقت، نثار، سلیم ،محمدعلی، عمران اور ناصر علی سمیت دیگر کو عدم ثبوت پر بری کر دیا ہے۔ اسی عدالت نے پبن تھانے میں درج پو لیس مقابلے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ولی ڈنو ملاح کوسخی پیر تھانے میں درج پو لیس مقابلے گبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے دو الگ الگ مقدمات میں نامزد ملزم شاہ زیب اور اے سیکشن تھانے کی حدود سے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزم گل حسن کو عدم ثبوت پر بری کر دیا ہے۔

تازہ ترین