• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری وکلا کا احتجاج 16 ویں روز بھی جاری، عدالتی امور متاثر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سرکاری وکلا نے منگل کو 16 ویں روز بھی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے، سروس اسٹرکچر کی تشکیل اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج اور عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ جاری رکھا۔ انہوں نے بدھ سے جزوی طور پر دن بارہ بجے تک عدالتوں میں پیش ہونے کا اعلان کرتے ہوئے 12 بجے کے بعد سے مطالبات کے حق میں عدالتوں کا بائیکاٹ اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکلا کے احتجاج کے باعث منگل کو بھی بڑی تعداد میں مقدمات متاثر ہوئے اور سرکاری وکلا کے نہ ہونے پر ملتوی کردیئے گئے تاہم کچھ عدالتوں میں سرکاری وکلا 12 بجے تک پیش ہوئے، بعد ازاں عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا۔ ماتحت عملے کی جانب سے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر آفس کے باہر علامتی احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے، واضح رہے کہ 16 ویں روز سے جاری سرکاری وکلا کے احتجاج کے باعث عدالتی امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں اور ہزاروں مقدمات التواءکا شکار ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین