• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپیٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر پینٹ بنانے والی کمپنی پرجرمانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ریلائنس پینٹ پر اپنی مصنوعات کی کم سے کم قیمت فروخت کو فکس کرنے ،اپنے ڈیلرز کو اس کمپیٹیشن مخالف پرائس فکسنگ معاہدے کا پابند کرنے اورکمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن4 کی خلاف ورزی پر 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے،اعلامیہ کے مطابق سی سی پی کو ایگزو نوبیل پاکستان کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ ریلائنس پینٹ اپنی مصنوعات کی کم سے کم قیمت فروخت کو فکس کرنے اور ایسا نہ کرنے پراپنے ڈیلرز پر جرمانے عائد کرنے میں ملوث ہے،سی سی پی کی جانب سے اس معاملے پر ایک انکوائری شروع کی گئی اورسی سی پی کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ریلائنس پینٹ اپنے ڈیلرز کے ساتھ پرائس کنٹرول لسٹ کے ذریعے کم از کم قیمت فروخت مقرر کرنے کے معاہدے میں ملوث تھا۔
تازہ ترین