• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتوں کوبجلی کے بحران سے ہوئے نقصان کی تلافی کی جائے،جاویدبلوانی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی انڈسٹریل فورم کے چیف کوآرڈینیٹر محمد جاوید بلوانی نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سےاپیل کی ہے کہ حالیہ ایک ماہ جاری رہنے والے بجلی کے بحران کی وجہ سے صنعتوں کو ہونے والے تقریباً 37ارب مالیت پیداواری نقصانات کی تلافی کی جائے۔کراچی انڈسٹریل فورم نے وزیر اعظم پاکستان کو لکھے گئے خط میں ان سے اپیل کی ہے کہ صنعتوں کو کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے مابین تنازعہ کی وجہ سے گزشتہ 26روز تک روزانہ 8گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کو وجہ سے پیداواری نقصانات اٹھانے پڑے جس کا تخمینہ تقریباً 37ارب روپے بنتا ہے حکومت صنعتوں کے مستقبل کے یوٹیلیٹیز کے بلوں میں ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے نقصانات کی تلافی کرے۔ خط میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کے الیکٹرک کو گیس کی بحالی اور صنعتوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے اعلان کے پس منظر میں کراچی کی 7 انڈسٹریل ٹائون ایسوسی ایشنز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔
تازہ ترین