• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سعود ی عرب میں نجکاری پروگرام کی منظوری

ریاض (جنگ نیوز) سعودی عرب کے اقتصادی اور ترقیاتی کونسل نے نجکاری کے پروگرام کی منظوری دے دی ۔موجودہ اقدام سعودی ریاست کا ان 12 نکات میں سے ہے جوسعودی ریاست کے 2030 کا ویژن بھی ہے ۔

سعودی اخبار کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے مقامی باشندوں کے لئے ملاز مت کے موا قع پیدا ہوں گے جبکہ تعلیم صنعت اور دیگر شعبوں میں پرا ئیوٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔

عرب نیوز کے مطابق ریاست کے اس اقدام سے جدید ٹیکنالوجی ایجادات اور اقتصادی ترقی کی حمایت میں فروغ حا صل ہو گا۔ جبکہ ملکی اور غیر ملکی دونوں صنعتوں کی حو صلہ افزائی بھی ہوگی۔

ان پروگرام کے مقا صد میں نجکاری کے حوالے سے پالیسیاں تیار کرنا ، ادارے بنا نا اور پا لیسیوں پر عمل در آمد کرانا شامل ہے ۔

سعودی عرب کے اقتصادی اور ترقیاتی کونسل کی سربراہی محمد بن سلمان کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین