• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکومت نے حوثی باغی رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

سعودی حکومت نے حوثی باغی رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

ریاض (جنگ نیوز) سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے رہنما صالح الصمد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ سعودی شہزادے خالد بن سلمان نے بتایا کہ گزشتہ جمعرات کو سعودی فضائیہ کی ایک کارروائی میں الصمد متعدد دیگر حوثی باغیوں کے ساتھ مارا گیا۔ یہ کارروائی یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں کی گئی تھی۔ خالد بن سلمان نے مزید بتایا کہ الصمد نے حال ہی میں سعودی عرب پر میزائل حملوں کی دھمکی دی تھی۔ دوسری جانب لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے حوثی رہنما کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ یمن میں جاری تین سالہ تنازعے میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی طرف سے یمن کی جنگ کو سب سے بڑا انسانی المیہ قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین