• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری رہنما امان اللہ مرحوم کی دوسری برسی آج ہوگی

کراچی(جاویدرشید)قائد تحریک آزادی کشمیر اور لبریشن فرنٹ کے رہنما امان اللہ خان مرحوم کی دوسری برسی آج ہوگی۔ ریاست بھر میں اور بیرونِ ریاست مرحوم قائد کو انکی قومی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا جائیگا۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی، شعبہ خواتین کی سربراہ طاہرہ توقیر اور دیگر نے کہا ہےکہ امان اللہ خان نے اپنی زندگی محکوم و مظلوم ریاست جموں کشمیر کے عوام کی آزادی و خودمختاری کیلئے صرف کی۔ امان اللہ خان کی جدوجہد کو کسی بھی قیمت پر کمزور نہیں پڑنے دیا جائیگا اور انکے ادھورے مشن کی جلد از جلد تکمیل کیلئے قائدین و کارکنان پورے عزم و حوصلے کے ساتھ جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین