• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس 2018ء ، پاکستان کا 139واں نمبر

کراچی (نیوز ڈیسک) آزادیِ صحافت کے بارے میں بین الاقوامی تنظیم ’رپورٹرز ودھ آؤٹ بارڈرز‘ نے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس 2018ء جاری کردیا ہے جس میں پاکستان کا 139واں نمبر ہے جبکہ بھارت پاکستان کے مقابلے میں ایک درجہ بہتر ہے اور اس کا 138واں نمبر ہے ۔ عالمی تنظیم کی درجہ بندی میں 180؍ ممالک کو شامل کیا گیا جس میں پریس فریڈم کے حوالے سے سب سے بدترین شمالی کوریا ہے اور اس کا 180؍ واں نمبر ہے ۔ ناروے اس درجہ بندی میں بہترین اور پہلے نمبر ہے، سوئیڈن دوسرے جبکہ نیڈرلینڈز تیسرے نمبر پر ہے ۔ انڈیکس میں چین کا 176واں اور روس کا 148واں نمبر ہے ۔ رپورٹرز ودھ آؤٹ بارڈرز کے انڈیکس کےمطابق پاکستان گزشتہ سال کی طرح اسی درجے پر رہا تاہم بھارت کی 2درجہ تنزلی ہوئی ہے ۔ انڈیکس میں پاکستان کا ابیوس اسکور 49.70، انڈرلائینگ اسکور 41.63جبکہ گلوبل اسکور 43.24ہے۔
تازہ ترین