• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں متبادل سیاسی قوت کی ضرورت ہے،تبدیلی پسند پارٹی

سکھر (بیورو رپورٹ) تبدیلی پسند پارٹی کے سربراہ علی قاضی نے کہا ہے کہ سندھ میں متبادل سیاسی قوت کی ضرورت ہے، ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر بنائے جانیوالا سیاسی متبادل عوامی مسائل حل نہیں کرسکتا، جو سیاسی متبادل عوام بنائینگے وہ ہی عوامی مسائل کو حل کریگا۔ ہم وکٹ نہیں گراتے، نہ ہی گول کرتے ہیں، کیونکہ ہم کھیل نہیں کھیل رہے بلکہ سنجیدہ سیاست کر رہے ہیںعمران خان کو جب فرصت ملتی ہے وہ اس وقت سندھ کی طرف توجہ دیتے ہیں، سندھ کے عوام کسی پارٹ ٹائم چیز کے ساتھ وابستہ نہیں ہوسکتے، عمران خان سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، آئندہ الیکشن میں سندھ کے عوام 420 وڈیروں کو حیران کرینگے، 2018کے الیکشن میں لوگ تبدیلی کو ووٹ دینگے، ہم کسی پارٹی کا ووٹ بینک توڑنے نہیں آئے، الیکشن کے دن فیصلہ ہوگا کہ ہم نے ووٹ توڑا یا عوام نے ہمیں ووٹ دیا۔وہ سکھر پریس کلب میٹ دی پریس سے خطاب کررہے تھے۔علی قاضی نے کہاکہ تبدیلی کا سب سے موثر ذریعہ ووٹ ہے، وڈیروں کے ساتھ تبدیلی نہیں آسکتی، 24 سال میں حکومتیں آتی رہیں اور جاتی رہیں اور مسائل بڑھتے رہے کسی نے مسائل کی جانب توجہ نہیں دی۔
تازہ ترین