• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا کا اعلیٰ عدلیہ کیخلاف توہین آمیز مواد کا تجزیہ کرنے پر 3چینلز کو تنبیہ اور اظہارِوجوہ کے نوٹس

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے 3چینلز کو تنبیہ اور اظہارِوجوہ کے نوٹس جاری کئے ۔ ایک چینل کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تجزیہ کرنے پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 2مئی 2018تک جوابدہی کا حکم دیا گیاہے۔ پیمرا نے ایک چینل پر فیصل واؤڈا کی جانب سے اخلاق باختہ اور تضحیک آمیزگفتگو کرنے پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیااور چینل انتظامیہ کو2مئی 2018؁ء کو تحریری جوابدہی کے ساتھ ذاتی شنوائی کیلئے بھی حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونے اور ذاتی شنوائی کیلئے پیش نہ ہونیکی صورت میں اتھارٹی دونوں چینلز کیخلاف یکطرفہ کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔ پیمرا نے تیسرے چینل پر نشر کئے گئے مواد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کیں ہیں کہ آئندہ کسی بھی پروگرام میں اعلیٰ عدلیہ کے خلاف کوئی بھی مواد نشر کرنے سے گریز کیاجائے اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ مزید برآں ان چینلزکو اپنے تاخیری نظام کو مؤثر بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی طرح کا نازیبا مواد نشر نہ ہو ۔ چینلز پر مزید واضح کیا گیا کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین