• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق، صوبوں کیلئے ترقیاتی بجٹ 2043 ارب روپے مختص

19-2018، وفاق اورصوبوں کیلئے ترقیاتی بجٹ 2043ارب روپے مختص

اسلام آباد ( تنویرہاشمی ) آئندہ مالی سال 19-2018کے لیے وفاق اورصوبوں کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 2043ارب روپے مختص کیا گیا ہے ، قومی اقتصادی کونسل میں تین صوبوں کے اختلاف کے سبب ترقیاتی بجٹ میں ردوبدل کا امکان ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ ( پی ایس ڈی پی ) 1030 ارب روپے مختص کیا گیاہے جن میں سے 100ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لیے رکھے گئے ہیں ، جبکہ صوبائی ترقیاتی بجٹ 1013روپے مختص کیا گیا ہے ، جنگ کو دستیاب دستاویزات کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ میں آئی ڈی پیز اور خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 105ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی،آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 1235ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئ ہے جن میں 726جاری منصوبے اور 509 نئےمنصوبے ہونگے، آئندہ سال کے پی ایس ڈی پی کا 63فیصد جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیاگیا ہے،انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے 575ارب روپے رکھے گئے ہیں جن میں توانائی کے منصوبوں کےلیے 80ارب روپے ، ٹرانسپورٹ و مواصلات کے لیے 400ارب روپے ، پانی کے منصوبوں کے لیے 65ارب روپے ، فزیکل پلاننگ اور ہائوسنگ کے لیے 30ارب روپے مختص کیےگئے ہیں ، تعلیم بشمول اعلیٰ تعلیم کے لیے 57ارب روپے ، صحت اور بہبود کے لیے 37ارب روپے ، پائیدار ترقی کے پروگرام کے کمیونٹی ترقیاتی پروگرام کے لیے پانچ ارب روپے ، سائنس و آئی ٹی کے لیے 12ارب روپے ، گورننس کے لیے 18ارب روپے ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا کے لیے 72ارب روپے ، ایرا کے لیے 8ارب روپے ، پروڈکشن کے شعبے کے لیے پانچ ارب روپے اور آئی ڈی پیز کے لیے 105ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ، جبکہ 100ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں کے لیے رکھے گئے ہیں ، ٹرانسپورٹ کے منصوبوں میں قومی شاہراہوں کے لیے 310ارب روپے ، ریلوے کے لیے 39ارب روپےمختص کیے گئے ہیں ، آئندہ مالی سال گوادر کی ترقی کےلیے 31منصوبوں کے لیے 137ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ، پی ایس ڈی پی میں 143ارب روپے بیرونی فنڈز ملنے کا تخمینہ لگایاگیا ہے ، ذرائع کے مطابق تین صوبوں کے قومی اقتصادی کونسل میں اختلاف کے باعث ترقیاتی بجٹ میں ردوبدل متوقع ہے۔

تازہ ترین