• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاخیر سے دیا گیا انصاف ناانصافی ہے،مقررین

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی مصالحتی کمیٹی کے ممبر میاں ظفر اقبال کلانوری نے کہا ہے کہ تاخیر سے دیا گیا انصاف ناانصافی ہے، اگر مصالحتی عدالتی نظام کو حقیقی معنوں میں نافذ نہ کیا گیا توزیر التواء مقدمات کونمٹانے کے لئے 320برس لگیں گے۔مصالحتی سینٹرز کی کارکردگی سے متعلق ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میاں ظفر اقبال کلانوری نے کہا کہ انصاف کی عدم فراہمی مجرمانہ غفلت ہے، لاہور چیمبر کے سابق صدر انجئینر سہیل لاشاری نے بتایاکہ لاہور چیمبر میں قائم مصالحتی سینٹر کو ایک سو اٹھاون درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے سینتالیس درخواستیں مصالحت ہونے کی بناء پر نمٹائی گئیں ۔
تازہ ترین