• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آر اوزدہ قیادت ملک کیلئے خطرہ بن چکی ہے،تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں کیسے کامیابی حاصل کی میں مکمل تلاشی دے چکاہوں، اگر (ن) لیگ کو شک ہے کہ انکے کسی رکن نے مجھے ووٹ دیاتو وہ انکے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیتے ؟تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ این آر او زدہ قیادت ملک کیلئے خطرہ بن چکی ہے،کرپٹ مافیا کو عوام کا مزید خون چوسنے کا موقع نہیں دیا جاسکتا،پاکستانی عوام چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہو چکی ہے اس کا عملی مظاہرہ 29اپریل کو مینار پاکستان پر ہو گا تحریک انصاف کی خواتین رہنمائوں نے تاجروں اور عوام کو29اپریل کے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے گلبرگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
تازہ ترین