• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرویو کیلئے آیا، 3 موبائل چرا کر بھاگ گیا


کراچی میں شارع فیصل پر واقعے نجی سیکیورٹی کمپنی میں انٹرویو کے لیے آیا شخص نجی سیکیورٹی کمپنی سے موبائل چوری کرکے چلتا بنا۔

کراچی میں سیکیورٹی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کی اپنی سیکیورٹی کمزور نکلی نجی سیکیورٹی کمپنی میں انٹرویو کے لیے آنے والے شخص نے آفس سے 3 موبائل چوری کرلیے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم انٹرویو دینے کے لیے آتا ہے اور 3موبائل فونز چوری کرکے آفس سے فوری طور پر نکل جاتا ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج قانون نافذ کرنے والے ادارے کو فراہم کردی گئی ہے۔

دوسری جانب لانڈھی 36 بی میں گارمنٹس کی دکان میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔


واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کے چہرے کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

دو ڈاکو لانڈھی 36بی میں گارمنٹس کی دکان میں داخل ہوئے جنہوں نے نقدی لوٹی،ملزمان نے دکاندار کی بھی تلاشی بھی لی اور فرار ہوتے ہوئے دکان سے ٹی شرٹس بھی ساتھ لےگئے۔

پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین